6 نومبر 2012 - 20:30

امام بارگاہ علی رضا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ دہشتگرد کراچی کو فاٹا اور وزیرستان بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے تمام مسالک کے لوگوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

ابنا: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ علامہ آفتاب حیدر جعفری کے قتل کا مقدمہ امریکی قونصل جنرل کیخلاف دائر کیا جائے اور اسے ملک بدر کیا جائے۔ امام بارگاہ علی رضا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کراچی کو فاٹا اور وزیرستان بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے تمام مسالک کے لوگوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگ کو شیعہ سنی جھگڑے کا رنگ دینا غلط ہے۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ اگر بہتر گھنٹے میں علامہ آفتاب جعفری کے قاتلوں کو گرفتارنہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کیا جائیگا۔
.....
/169